پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب کی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

0 83

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اپنے نمبر پورے کر لیے ہیں اور ن لیگ صوبے میں حکومتی امور چلانے کے لیے کسی دوسری جماعت کی شراکت نہیں چاہتی۔

پیپلز پارٹی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی وزارتیں نہیں چاہتی لیکن پنجاب کے حکومتی امور میں بھرپور حصہ چاہتی ہے تاہم مسلم لیگ ن نہیں چاہتی کہ حکومتی معاملات میں کسی کو حصہ دیا جائے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی تک رسائی چاہتی ہے اور پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے وہ پالیسی سازی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسے بھی پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں میں حصہ دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.