ہندوستان، دہلی میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک

0 151

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق آگ علی پور کے علاقے میں موجود رنگ بنانے کی فیکٹری میں لگی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق لگنے والی آگ پر چار گھنٹے میں قابو پایا جا سکا۔ ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پہلے فیکٹری میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو کہ ممکنہ طور پر وہاں اسٹور کیے گئے کیمیکل کی وجہ سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.