امریکہ میں ریلی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

0 162

امریکی ریاست مسوری کے شہر کینساس سٹی میں ایک ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست مسوری کے شہر کینساس میں پیش آیا جہاں سپرباؤل کی جیت کے جشن میں نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کر دی گئی۔

فائرنگ کے بعد یونین اسٹیشن کے قریب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ریلی پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،امریکی پولیس نے تین افراد کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.