انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور دھرنے جاری

0 69

کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر جمعیت علماء اسلام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ دھرنے میں جے یو آئی کے وفاقی اور صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امید واروں نے حصہ لیا۔

علامہ راشد سومرو نےدھرنے سے خطاب میں کہا کہ جمعیت کو ہرانے کے لیے پہلے سے بیلٹ پپر میں ٹھپے لگے، پرچیاں پہلے سے ڈالی گئیں ، ہم نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے جعلی مینڈیٹ والوں کو حلف اٹھانے نہیں دیں گے۔

8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے بعد مبینہ طور پر انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف بلوچستان بھر میں چار جماعتی اتحاد جس میں پختو نخواملی عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی نے ریلیاں نکالیں اور آراوز کے دفاتر کا گھیراؤ کیا۔

نصیرآبادمیں پی بی 14 نصیرآباد 2 کےانتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کےخلاف پیپلزپارٹی کے کارکن آراو آفس کے سامنے ساتویں روز بھی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ امیدوار پی پی غلام رسول خان عمرانی کا کہناہے کہ آر او کی جانب سے صاف شفا ف رزلٹ جاری ہونے تک اجتجاج جاری رہے گا۔

مستونگ میں چار جماعتی اتحاد کی ریلی و مظاہرہ جاری ہے۔مظاہرین کی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے مرکزی چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جہاں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

بنوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے 7 روز سے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔مظاہرین نے بنوں کوہاٹ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

ضلع کرم کے صدہ بازار میں پی ٹی آئی سپورٹرز کا دھرنا 9 فروری سے جاری ہے۔مظاہرین نے صدہ ڈوگر روڈ بند کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان این اے 40میں انتخابی نتائج کےخلاف پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدواروں کا دھرنا چھٹے روزمیں داخل ہوگیا ہے۔دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.