انتخابات ملک کا اندرونی معاملہ، شہریوں کو سیاسی عمل پربات کا حق حاصل ہے، دفتر خارجہ

0 93

رجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھاتے ہیں۔

عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو بھی دعوت دی گئی تھی، ہم نے غیر ملکی مبصرین اور دولت مشترکہ مبصرین کا خیر مقدم کیا، ملک میں انتخابی عمل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

پاکستان نے اپنا آئینی فرض سنجیدگی سے ادا کیا اور ہم اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے ہیں، پاکستانیوں کو ملک کے سیاسی عمل پربات کا حق حاصل ہے اس پر ہم تبصرہ نہیں کریں گے۔

ہم رفح شہر میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، او آئی سی نے بھی اسرائیلی جارحیت پر تنبیہہ کی ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرپر عملدر آمد سمیت فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کرتا ہے۔

بھارتی فورسز نے 10 فروری کو جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دفاتر پر چھاپے مارے، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے دفاترپر چھاپوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیرکا حل کشمیریوں کی خواہشات اوریو این قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

پاکستان کو خطے میں دہشت گرد عناصر کے سر اٹھانے پر تحفظات ہیں، افغان انتظامیہ سے پاکستان کےخلاف سرگرم دہشتگرد گروہوں پرکارروائی کا کہا ہے، ہمیں افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر تشویش ہے، پاکستان اور جمہوریہ ڈومینک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.