اپنی جیتی ہوئی نشستیں قانونی طریقے سے واپس لیں گے،بیرسٹر سیف

0 100

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان کا پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے متعلق مؤقف بڑا واضح ہے اور ہمارا اس وقت تک مؤقف یہی ہے کہ مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

ہم نے ایوان میں عوامی مفاد میں فیصلے ہونے کی صورت میں حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ابھی کوئی باضابطہ ملاقات یا تجویز کی بات نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کی جھولی میں فارم 47 کے ذریعے ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کو ڈال دیا گیا، بعض عناصر عوام کی جانب سے منتخب کیے جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی کے منڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہماری کوشش ہوگی کہ تمام نشستیں قانون یا عدالت سے حاصل کی جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا۔

کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جائے گا جس سے عدم استحکام ہو، عوام کا ہم پر حق ہے اور ہم ہر حالت میں اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے،حلف اس لیے اٹھوایا گیا تھا تاکہ آزاد امیدوار پارٹی کے ساتھ رہیں، ہمارے پاس قانونی کارروائی کا اختیار اس لیے نہیں کہ یہ آزاد منتخب ہوئے ہیں، امیدوار کی حلف کی خلاف ورزی کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.