سری لنکا اور افغانستان کا ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 17 فروری سے ہوگا

0 96

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 فروری کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ آئی لینڈرز نے 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا، جس کے بعد تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی گئی جس میں میزبان آئی لینڈرز نے افغانستان کی ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں ہی کھیلے گئے تھے،سری لنکن ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر وینندو ہسرنگا کریں گے ۔

افغانستان کی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز ابراہیم زدران لیڈ کریں گے،تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 17 فروری کو پہلے میچ سے ہوگا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 فروری کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا، تین ٹی ٹونٹی میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.