جے یو آئی کی الیکشن میں پرفارمنس کا سب کو پہلے سے پتا تھا،رانا ثنا اللہ

0 46

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کوئی بھی اکثریت حاصل نہ کر سکا تو ملک نئے بحران کا شکار ہو جائے گا، اس بات کا احساس ن لیگ کو تو ہے لیکن باقی سب کو بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوسرے لوگ اپنے ذاتی مفاد اور ذاتی سیاست کو آگے رکھیں گے تو نتیجے کے قصور وار ہم نہیں ہوں گے، 16 ماہ کی حکومت ہمارے گلے پڑی تو اس میں آصف زرداری کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمان کا بھی حصہ تھا۔

جس دن شہباز شریف اسمبلی ختم کرنے جا رہے تھے اس دن زرداری کے ساتھ ساتھ مولانا نے بھی انہیں روکا تھا، شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے صاف کہا ہے کہ اگر وہ اکثریت ثابت کر دیں تو شوق سے حکومت بنا لیں۔

جے یو آئی کی الیکشن میں پرفارمنس کا سب کو پہلے سے پتا تھا، ہمارا نتیجہ 10-15 فی صد آگے پیچھے ہوا ہے، میں ہار گیا ہوں، نتیجہ تسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے متفق نہیں کہ فیصلے اب ایوان میں نہیں بلکہ میدان میں ہوں گے، مولانا کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تووہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.