عمران خان کے بغیر نہ پارلیمان چلےگی نہ چلنے دیں گے، لطیف کھوسہ

0 67

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہےکہ عمران خان کے بغیر نہ پارلیمان چلےگی نہ چلنے دیں گے۔

جس کی بھی عددی برتری ہوتی ہے اس کو ہی حکومت بنانے کا کہا جاتا ہے، صدر مملکت پی ٹی آئی کو کہیں کہ آپ کو عددی اکثریت حاصل ہے آپ حکومت بنائیں،کیا ن لیگ کے پاس سادہ اکثریت ہے؟

پی ٹی آئی کے سوا کوئی دوسری جماعت دوبارہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتی، پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم حکومت میں نقصان ہوا، مولانا فضل الرحمان ن لیگ کو دھتکار رہے ہیں۔

عمران خان کے بغیر نہ پارلیمان چلےگی اور نہ چلنے دیں گے، عمران خان کے بغیر نہ جمہوریت چلےگی نہ ریاست چلےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.