پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کیلئے رسک ہوگا، خواجہ آصف

0 62

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کے لیے رسک ہوگا ، پی پی کسی بھی وقت حکومت کے قدموں تلے سے قالین کھینچ سکے گی ۔

نواز شریف نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار اس لیے بنایا کہ وہ دوسری پارٹیوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں، نوازشریف قائد ہیں ان کا حکم فائنل ہوگا۔

بلاول بھٹو شہبازشریف اور پی ڈی ایم حکومت کو بھی ٹارگٹ کرتے رہے، میثاق معیشت پر تو ہم نے پی ٹی آئی کوبھی پیش کش کی تھی، پی ٹی آئی نے ہماری میثاق معیشت کی پیش کش کو مسترد کر دیا تھا۔

بعض شہروں میں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، ان حالات میں گیس،بجلی اور پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا، چوری بند کردیں گیس بجلی سستی ہوجائے گی۔

پاکستان کی تاریخ میں ایک دو کو چھوڑ کر تمام انتخابات متنازع ہوئے، اس الیکشن میں بھی ہمارے تحفظات ہیں، تمام صوبوں میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگ رہےہیں۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے انتخابی نتائج پر خاموش ہے کوئی دھاندلی کا شور نہیں مچا رہی، جہاں پی ٹی آئی ہاری ہے وہ پہلے کی طرح کہہ رہی ہے دھاندلی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے انتخابی مہم میں اپنا ٹارگٹ نواز شریف کورکھا ،یہ خطرہ ہر وقت موجود رہےگا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی وقت اپنا سپورٹ واپس لے سکتی ہے، اس خطرے کو کور کرنے کے لیے ن لیگ قیادت نے پیپلزپارٹی سے کیا بات کی ہے مجھے نہیں معلوم ہے۔

مولانا فضل الرحمان ہمارے لیے محترم ہیں انہوں نے اپنے الفاظ میں گنجائش رکھی ہے،انہوں نے پریس کانفرنس میں تحریک چلانے میں شامل ہونے ،حکومت نہ بناکر اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.