سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف مزید درخواستیں بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دیں

0 60

کراچی،حیدر آباد کے مجموعی طور 58 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی ہیں، 22 فروری سے پہلے درخواستوں پر فیصلے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کی شکایت سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کے فارم 45 اور 47 کا ریکارڈ سے جائزہ لیں، اگر کوئی بے ضابطگی پائی جائے تو اسے دور کیا جائے۔

درخواست گزاروں کے مطابق ریٹرننگ افسران نے فارم 47 امیدواروں کی غیر موجودگی میں مرتب کیا ہے۔

عدالت نے پی ایس 106 سے جماعت اسلامی کے امیدوار سید عبدالرشید اور پی ٹی آئی کے پی ایس 95 سے امیدوار راجہ اظہر کی درخواست بھی الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.