حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

0 50

پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےگیس قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔

بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپےکا اضافہ ہوگا، کھاد کارخانوں کے لیے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا۔

گیس قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی، گیس کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.