چرچ آف انگلینڈکا غزہ پر بمباری فوری طور پر بندکرنےکا مطالبہ

0 87

چرچ آف انگلینڈ نے غزہ پر صیہونی جنگ کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے بمباری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں چرچ آف انگلینڈ نےکہا ہےکہ جس طرح اسرائیل غزہ میں جنگ لڑ رہا ہے وہ اخلاقی طور پر جائز نہیں، غزہ پر جاری بمباری بند ہونی چاہیے۔

چرچ آف انگلینڈکا کہنا ہےکہ ہم فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ پر مسلسل بمباری کو روکنا ہوگا۔

دوسری جانب غزہ میں صیہونی جارحیت جاری ہے اور بمباری میں مزید 103 فلسطینی شہید ہوگئے۔

صیہونی ٹینکوں نے ناصر اسپتال کا داخلی دروازہ توڑ ڈالا اور وہاں پناہ لیے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کو اسپتال خالی کرنےکا حکم دے دیا۔

ادھر رفح میں زمینی آپریشن کے صیہونی منصوبے کے خلاف جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دے دی ہے۔

جنوبی افریقا نے استدعا کی ہےکہ عالمی عدالت رفح آپریشن رُکوانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

جنوبی افریقا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں صیہونی فوجی آپریشن سے مزید ہلاکتیں، نقصان اور تباہی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں صیہونی آپریشن نسل کشی کنونشن اور عالمی عدالت کے 26 جنوری کے فیصلےکی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.