یمن پر ایک مرتبہ پھرامریکہ اور برطانیہ کا حملہ

0 109

امریکہ اور برطانیہ نے آج صبح ایک بار پھر یمن پر حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے اس حملے میں صوبہ الحدیدہ کے الصلیف ضلع کے راس عیسی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تک اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی خبر نہيں ملی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ نے منگل کی شام صوبہ الحدیدہ کے التحیتا ضلع کے متعدد علاقوں پر بھی حملے کئے تھے۔

امریکہ اور برطانیہ، گذشتہ ہفتوں میں کئی بار یمن پر حملہ کرچکے ہيں ان حملوں کا مقصد صیہونی حکومت کا بحری محاصرہ ختم کرانے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے۔ یمنی فوج، ملت فلسطین کی استقامت کی حمایت میں گذشتہ ہفتوں کے دوران بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملے کرتی رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.