عمران خان کا انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

0 57

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہو، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم سےکوئی اتحاد نہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا۔

نواز شریف اور مریم نواز انتخابات ہار چکے ہیں ، نواز شریف کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر جان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں ، چھوٹی موٹی دھاندلی ہوتی تھی ، اتنی بڑی دھاندلی ملک کی تاریخ میں نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.