امریکی سینیٹ کی یوکرین،صیہونی حکومت، تائیوان کیلئے امدادی پیکج کی منظوری

0 142

امریکی سینیٹ نے کئی ماہ کی سیاسی کشمکش کے بعد یوکرین، صیہونی حکومت اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس امدادی بل کو منظور کرنے کے حق میں تھے جب کہ ریپبلکن پارٹی کے رہنماؤں کی رائے اس پر منقسم نظر آئی، بل کے حق میں 70 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے۔

امریکی پیکیج کے تحت یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر، فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کے لیے 14 ارب ڈالر اور غزہ سمیت تنازعات والے علاقوں میں انسانی امداد کے لیے 10 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

منظور کردہ پیکج کے تحت تائیوان سمیت ایشیا میں موجود دیگر امریکی شراکت داروں کو 4 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.