پی ٹی آئی الیکشن کے نتائج قبول کرے، افواج پاکستان کو بدنام نہ ہونے دیا جائے

0 50

ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کے نتائج قبول کرے، افواج پاکستان اور عدلیہ کو بدنام نہ ہونے دیا جائے، اگر نتائج پر تحفظات ہیں تو متعلقہ فورمز موجود ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم پاکستان کے ہمدرد ہیں، ایکس سروس مین سوسائٹی ریٹائرڈ اہلکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، شہدا کے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے فورم ضروری ہے۔

ہم چاہتے ہیں قومی سلامتی پر ٹھیس نہ آئے، کسی ایک پارٹی کودوتہائی اکثریت ہونی چاہیےاوروہ پارٹی منشورپرعمل کرے، دوتہائی اکثریت حاصل کرنے والی جماعت سب کوساتھ لےکرچلے۔

پاکستان کے سپہ سالار کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں، آئے روز پاک فوج کے جوان ملک کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

شکایات پرانصاف کےتقاضوں کوپوراکیاجائے، سب کو آپس میں مل بیٹھنا چاہیے، ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، سعد رفیق تک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، باقی لوگوں کو بھی شکست برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی الیکشن کے نتائج قبول کرے، افواج پاکستان اور عدلیہ کو بدنام نہ ہونے دیا جائے، اگر نتائج پر تحفظات ہیں تو متعلقہ فورمز موجود ہیں، اگر براہ راست بات ممکن نہیں تو پس چلمن بات بھی ہوسکتی ہے، تمام لیڈرز اور اداروں کو یہی مشورہ ہے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.