غزہ میں صیہونی فوج کی رفح پر بمباری سے 164 فلسطینی شہید

0 154

 

غزہ میں صیہونی فوج نے رفح پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 164 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 

صیہونی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں بھی حماس کو نہیں چھوڑیں گے۔

 

ادھر برطانیہ نے  رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح پرکیسے حملہ کرسکتا ہے؟ رفح آنے والے فلسطینی پہلےہی 5،6  بار دربدر ہوچکے ہیں لہٰذا رفح کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔

 

 

اس کے ساتھ ہی برطانیہ نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

 

اس کے علاوہ یورپی یونین نے امریکا کو صیہونی حکومت کی فوجی امداد کم کرنےکا مشورہ دے دیا۔

 

دوسری جانب خان یونس میں حماس اور صیہونی فوج کی جھڑپیں ہوئیں جس میں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پرحملے کے دوران 10 صیہونی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.