اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہےکہ عمران خان کے سامنے اتحاد کیلئے تجویز رکھی گئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے اہم آپشن موجود ہیں، اتحاد کا فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے، عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی، کے پی میں حکومت بنانے کیلئے مشاورت کا نظام بنایا گیا ہے۔