پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

0 97

پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے پہلے دن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں سی ای سی پنجاب کے ارکان نے نگران صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔

اجلاس میں پنجاب کے ارکان نے کہا کہ پنجاب کی نشستوں پر ڈاکا ڈالا گیا جو منتخب ہوئے وہ تو دوڑ میں ہی نہیں تھے، جیتی ہوئی نشستوں پرنگراں صوبائی حکومت نے انتظامیہ کی مدد سے ہماری کامیابی کوشکست میں بدلا۔

پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے پی پی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا، سی ای سی میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ بلوچستان میں حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطوں کے لیے آج اجلاس میں کمیٹی بھی بنائی جائےگی۔

پہلے دن اجلاس میں (ن) لیگ کی سربراہی میں بننے والی حکومت میں شامل نہ ہونے پر زیادہ ارکان نے رائے دی جب کہ ارکان نے پی ٹی آئی کے آزاد ارکان سے بات چیت کرنے پر بھی رائے دی۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ (ن) لیگ کی حکومت بنواکر خود مضبوط اپوزیشن کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.