حزب اللہ لبنان کے پانچ جانبازوں کی شہادت

0 45

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح کو اس کے پانچ جانباز جارح صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ان میں سے تین جانبازوں کے نام حسین جمیل حاریصی، حسن احمد ترمس اور احمد حسین ترمس بتائے ہیں- یہ افراد طلوسہ کے رہائشی تھے کہ جو غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں شہید ہوئےہيں۔

حزب اللہ کے ان پانچ جوانوں کی شہادت ایسے میں ہوئی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک رہنما ابراہیم الموسوی نے پیر کی رات کو صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صیہونی حکومت کسی بڑی حماقت کی مرتکب ہوتی ہے یا اپنی حد پار کرتی ہے تو اسے اس کی حماقتوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ابراہیم الموسوی نے الخضر البقاعیہ ٹاؤن میں حزب اللہ کےایک شہید کی مجلس چہلم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس کا سامنا مزاحمت اور ایسی قوم سے ہے جو بہت طاقتور ہے اور وہ دھمیکوں سے مرعوب ہونے والی یا پیچھے ہٹنے والی نہيں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.