شہباز شریف سے ملاقات، مزید 5 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

0 39

لاہور میں شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم ، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اورپی پی 249 سے صاحبزادہ محمد غزین عباسی نےملاقات کی۔

ان ارکان نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شہباز شریف نے کہاکہ آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں۔

مسلم لیگ ن کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے، پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔

دوسری جانب نومنتخب ارکان نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پُرخلوص وژن، ترقی کے ایجنڈےاور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے جبکہ لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.