اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرامیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

0 58

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرامیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے آزاد امیدوار انجم عقیل، این اے47 سے مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کامیاب ہوئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد کامیاب قرار پائے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار 2 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.