چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی دوبارہ منصوبہ بندی کررہے، اس بار سخت ردعمل ہوگا،محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی دوبارہ منصوبہ بندی کررہے ہیں، 9 مئی واقعےکو دوبارہ دُہرایا گیا تو سخت ردعمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن بہترین ماحول میں ہوئے، انتخابات کے نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کر سکتا ہے۔ میرا اپنا ووٹ بھی ماڈل ٹاؤن کے بجائے ریواز گارڈن میں تھا، اس پرالیکشن کمیشن کو لکھ رہا ہوں، انتخابات والےدن موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ پنجاب کےحوالےسے اطلاعات ہیں کہ 9 مئی جیسے واقعات دہرانےکی منصوبہ بندی کی گئی ہے، 9 مئی جیسے واقعات نہ تو ملک برداشت کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے۔ عوام گمراہ کرنےوالوں سےبچیں، 9 مئی جیسی شرپسندی کا بندوبست 4 گنا زیادہ ہو گا، ایسا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

0 60

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند لوگ 9 مئی جیسے واقعے کی دوبارہ منصوبہ بندی کررہے ہیں، 9 مئی واقعےکو دوبارہ دُہرایا گیا تو سخت ردعمل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن بہترین ماحول میں ہوئے، انتخابات کے نتائج پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کر سکتا ہے۔

میرا اپنا ووٹ بھی ماڈل ٹاؤن کے بجائے ریواز گارڈن میں تھا، اس پرالیکشن کمیشن کو لکھ رہا ہوں، انتخابات والےدن موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ پنجاب کےحوالےسے اطلاعات ہیں کہ 9 مئی جیسے واقعات دہرانےکی منصوبہ بندی کی گئی ہے، 9 مئی جیسے واقعات نہ تو ملک برداشت کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے۔

عوام گمراہ کرنےوالوں سےبچیں، 9 مئی جیسی شرپسندی کا بندوبست 4 گنا زیادہ ہو گا، ایسا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.