آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا تیسراٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

0 48

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو پرتھ سٹیڈیم ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 11 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 34 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان کینگروز نے ویسٹ انڈیز کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ون دے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے ۔

دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے علاوہ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ ابھی کھیلنا باقی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 13 فروری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو مچل مارش لیڈ کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو رومین پائول لیڈ کر رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.