مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، اس وقت نمبر155 ہیں۔
مفاہمتی سیاست سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، مخلوط حکومت بنانے سے وفاق مضبوط ہوتا ہے جوبھی اتحادی جماعتیں ہوں گی ان سےمشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ ہوگا۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، اس ن لیگ کے نمبر155 ہیں، خواتین اور اقلیتی نشستوں کے بعد ہمارا نمبر آگے جائے گا۔
ایک جماعت کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں، انتخابی نتائج کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحفظات انہیں بھی ہیں لیکن جس کو جہاں سے مینڈیٹ ملا اس کا احترام کرتے ہیں۔