جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کی جانب سے شہدائے مسجد امامیہ پشاور کی یاد میں تقریب کا انعقاد

0 203

پاک نیوز-جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام مسجد امیر المومنین ع اسلام آباد میں سانحہ پشاور کے شہداء کی تجلیل و تکریم کے لیے ایک عظیم الشان مجلس تجلیل و تکریم شہداء منعقد کی گئی۔

مجلس سے پہلے شہداء پشاور کی بلندی درجات کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی میں علماء کرام کی بڑی تعداد ،مومنین اسلام آباد اور جامعہ مدینۃ القرآن کے حفاظ و قراءنے خصوصی شرکت کی ۔قرآن خوانی کے بعد مجلس تجلیل و تکریم شہداء کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری آفتاب نے حاصل کی۔تلاوت کلام مجید کے بعد جامعہ مدینۃ القرآن کے طلاب نے خوبصورت و دلنشین انداز میں تواشیخ پیش کی ۔

تواشیح کے بعد جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبہ ثقافت و تربیت کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید خاور عباس تقوی نے خطاب فرمایا انہوں نے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے امیر المومنین علی ع کے فرامین کی روشنی میں شہادت کی عظمت کو بیان کیا۔مجلس تکریم و تجلیل شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مرکز افکار اسلامی کے سرپرست معروف عالم مولانا مقبول حسین علوی صاحب نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ شہداء کا پاکیزہ خون اقوام کے لیے سعادت و پاکیزہ زندگی کا موجب ہے۔زندہ و بیدار قومیں اپنے محسنین کو یاد رکھتی ہیں اس لیے ہمیں شہداء کی یاد منانی چاہیے اور ان کے مشن کو زندہ رکھنا چاہیئے اور شہداء کے پسماندگان کا خیال رکھنا ہماری اخلاقی و انسانی ذمہ داری ہے۔

مولانا فرحت حسین نے جامعۃ الکوثر ، جامعہ الرضا،جامعہ فاطمیہ مجلس وحدت مسلمین ،جامعہ القرآن اور مختلف اداروں سے وفود اور انفرادی طور پر تشریف لانے والے علماء و مومنین کا شکریہ ادا کیا مجلس کے اختتام پر شرکاء مجلس دستر خوان اہل بیت علیہم السلام سے فیضیاب ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.