ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کا اجلاس، علامہ راجہ ناصر عباس سمیت مرکزی رہنماوں کی شرکت
پاک نیوز، مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شوریٰ عالی کا دو روزہ اجلاس سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال، تنظیمی امور سمیت محرم الحرام میں عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان امور کے حوالے سے ضروری فیصلہ جات کئے گئے۔ اجلاس میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صدر علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین گردیزی، علامہ سید باقر زیدی، علامہ محمد اقبال بہشتی، آغا سید محمد رضا، سید امتیاز رضوی، علامہ خالق اسدی، علامہ سید شبیر بخاری اور نثار فیضی نے شرکت کی