کراچی میں ہم 10 سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہیں، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ نے کہاکہ انتخابی نتائج میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے، شام پانچ بجے پولنگ ختم ہو جاتی ہے، پولنگ بوتھ کی گنتی دو گھنٹے میں مکمل ہو جانے چاہیے لیکن اب تک نتائج نہیں آئے جو بات باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر اوز نے رات دو بجے تک نتائج دینے ہیں، صبح 10 تک پریزائیڈنگ افسران نے نتائج دینے ہیں، کراچی میں ہم 10 سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہیں، کراچی کی باقی 12 سیٹوں پر ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں جیتیں گی۔
2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت بھی آزاد اراکین کی وجہ سے قائم ہوئی تھی، ہم بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے ان آزادامیدواروں سے رابطہ کریں گے جن کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں۔
ہمارے تمام منتخب ایم پی ایز وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اہل ہوں گے لیکن یہ فیصلہ پارٹی قیادت کو کرنا ہے کہ کون کس کیپیسٹی میں کام کرے گا۔
مرادعلی شاہ نے سانگھڑ اورخیرپور کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔