عید مبعث انسانی مرتبہ کی سربلندی کا دن ہے، آیت اللہ یعقوبی

0 370

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے عید مبعث انسانی مقام و مرتبہ کی سربلندی کا دن ہے اس دن گلستان رسالتؐ میں بہار آئی اور خدا کی جانب لطف و عنایت کی بارشیں برسیں ۔

انہوںنے کہا ہے کہ اس دن ہدایت کی شمعیں روشن ہوئیں اور اس پرمسرت موقع کی خوشی و کامرانی کے باعث اس کو عید بعثت کا نام دیا گیا اسی روزدنیا سے اندھیرے چھٹ گئے اور انسانیت اپنے کمال تک پہنچی۔

انہوںنے کہا ہے کہ 27 رجب کا دن افق عالم میں بہار کی صبح طلوع ہوئی اور رسول اکرم ﷺ سب کے لیے پیغام حکمت و رحمت لے کر آئے۔اُن بعثت کے باعث دنیا بھر میں نورکی کرنیں اپنے درخشاں انداز میں روشن ہوئیں ۔

انہوںنے کہا ہے کہ تمام عالم اسلام اس دن کو بڑے جوش و جذبے سے مناتا ہے اس دوران سب کو چاہیے کہ ذات خداوندی کیساتھ مربوط رہنے کیلئے اعمال صالح انجام دیں اور قرب الٰہی کیلئے ذکر و اذکار کثرت سے کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.