القسام بریگیڈ کی جوابی کارروائی، 15 صیہونی فوجی ہلاک

0 204

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونی فوج کے تینتالیس جنگی وسائل کو تباہ کیا گيا۔

فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کی ان کارروائیوں میں پندرہ صیہونی فوجی ہلاک بھی ہوئے۔ اتوار کے روز بھی القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے تین مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا گيا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مختلف مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصاویر نشر کی ہیں اور اعلان کیا ہے کہ یہ حملے غزہ پر صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے جا رہے ہیں۔

ان حملوں میں صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گيا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.