نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں، بلاول

0 84

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں۔

جب کہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں، پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔

نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں، نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں، یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی۔

یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے، امید ہےنواز شریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرےگی۔

امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر حکومت بنائےگی، 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں نہیں تھا، سیاست دانوں کو قواعد طےکرناہوں گےاور سیاست کوسیاست ہی رکھیں۔

الیکشن شفافیت پرپہلے سے سوالات ہیں، چاہتے ہیں انتخابی عمل پر اس سے زیادہ تنقید نہ ہو ، جتنا ممکن ہو صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں ۔

الیکشن کی ساکھ بحال ہو، تاکہ جو بھی وزارت عظمیٰ سنبھالے ہمارا ملک مثبت سمت میں چلے، ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.