بھارت کشمیر کو قبرستان بناکر یہ نا سوچے کہ امن قائم کر دیا، مرتضیٰ سولنگی

0 73

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ سے نکالی گئی ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کو قبرستان بناکر یہ نا سوچے کہ وادی میں امن قائم کر دیا۔

1947 میں بھی کشمیر نے خودارادیت کا مطالبہ کیا تھا، بھارت نے اس وقت بھی جبری الحاق کیا، اس کے خلاف کشمیر نے آوازا ٹھائی ,1987 کے نام نہاد الیکشن کے خلاف بھی کشمیریوں نے آواز بلند کی، یہ کشمیر کی چوتھی نسل ہے جو اس ظلم میں مبتلا ہے۔

بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نا سوچے کہ اس نے وادی میں امن قائم کر دیا ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے کوشاں ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ مسائل میں سے ایک ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اب تک حل نہیں ہو سکا۔

بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے، کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔

ریاست جموں و کشمیر کے متعلق حتمی فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا اور کشمیری عوام جبر، ناجائز قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔

جنوبی ایشیا میں دیرپا قیام امن کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اور حکومت پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

پوری دنیا میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.