انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک میں مزید عدم استحکام ہوگا‘مصدق ملک

0 75

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے مقدم چیز آئین ہے، آئین میں جو لکھا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کےچوہدری منظور نے کہا کہ اگرانتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک میں مزید عدم استحکام ہوگا،پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ نے کہا ملک کی تمام جماعتوں کو اصولوں پرکھڑا ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں، انہیں متحد کر بھی لیں توکوئی فائدہ نہیں،عام انتخابات کے بڑے دنگل جو ملکی سیاست کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

جے یو آئی کےحافظ حمداللہ نے کہا کہ تمام ادارے مل کربیٹھیں فیصلہ کریں، حکومت عوام کی ہوگی یا طاقت کی،ایم کیوایم کے مصطفیٰ کمال نے کہاکہ صوبائی خود مختاری سے لوگ خود مختار نہیں ہوئے، اصل ضرورت ضلعی خودمختاری کی ہے۔

گریٹ ڈبیٹ میں بات کرتےہوئے اےاین پی کے ایمل ولی خان نےکہا ملک کو نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.