پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ایک ’نمونے‘ کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، جس نے ملک کی تعمیر و ترقی روک دی۔
انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی، ہم پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے۔
نواز شریف ملک و قوم کو تین مرتبہ لیڈ کر چکے ہیں، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور دنیا کے بنائے حالات سے بھی لڑے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے نواز شریف پر اعتماد کیا اور وہ ملک کو 4 سال میں ٹریک پر لے آئے، قوم اعتماد کرے ہمارا دعویٰ ہے پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے۔