کرگل میں ١۳ محرم الحرام کا جلوس عزاء

0 176

پاک نیوز، کرگل تیسروارو سانکوہ میں انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام ۱۳ محرم الحرام کو ایک عظیم الشان جلوس عزا برآمد ہوا جس میں مومنین کرگل نے بھرپور شرکت کی اور وقت کے امامؑ کو ان کے جد امد اور اصحاب با وفا کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ جلوس عزا مصلی دعا خانہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد برآمد ہوا اور آستانہ عالیہ تیسرو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں پر آخری تقریر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد رضوی میگی عود نے انجام دی، انہوں نے امام عالیؑ مقام کے فضائل و مصائب بیان فرمائے اور پرسہ پیش کیا، ساتھ ہی مقام معظم رہبری کے حق میں خصوصی دعائیں کی اور امام عصر علیہ السلام کے ظہور پر نور کے لئے بھی بارگاہ الہی میں دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.