ہمیں موقع ملا تو کراچی کے ہرگھر میں نلکے میں پانی آئےگا،شہباز شریف

0 74

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ این اے127 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مناظرے کی دعوت دینے والے پنجاب کی ترقی اور خوش حالی دیکھ لیں۔

8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کرنا، شیر کو ووٹ دینا ہے، فتح عوام کی ترقی کی اور پاکستان کی ہوگی،شہباز شریف نے بلاول کا نام لیے بغیرکہا کہ ایک مہربان نےکہا کہ لاہور میں پانی نہیں ملتا۔

کراچی میں ٹینکرز سے پینےکے لیے پانی ملتا ہے اور لاہور میں ٹینکر کے پانی سے سڑکوں کو صاف کیا جاتا ہے، ہمیں موقع ملا تو کراچی کے ہرگھر میں نلکے میں پانی آئے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.