نواز شریف پر ظلم کرنیوالےکچھ گھروں پر بیٹھے ، کچھ سلاخوں کے پیچھے، مریم نواز

0 65

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ہارون آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی جیسی عالمی تنظیم بھی کہہ رہی ہے کہ عمران خان کا دور کرپٹ ترین دور تھا۔

بانی پی ٹی آئی کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،مریم نواز نے بلاول پر بھی تاک تاک کر نشانے لگائے لیکن نام نہیں لیا۔

چیلنج دے دیا کہ مناظرہ، موازنہ یا مقابلہ کرنا ہے تو کرلو ، شہباز شریف کی لاہور میٹرو یا اورنج ٹرین جیسا کچھ بنایا ہے تو مناظرہ کرلو ، ہماری دعا ہے سندھ میں بھی پنجاب جیسی خوش حالی آئے۔

اگر سندھ میں دانش اسکول جیسے تعلیمی ادارے بنائے ہیں تو مقابلہ کرلو ،کراچی میں پانی ٹینکروں سے آتا ہے، مناظرے کرنے کی بات کرنے والوں کے محلوں میں بھی ٹینکر ہی پانی پہنچاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.