دستاویز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے 37 برطانوی صحافیوں کوپاکستان ہائی کمیشن لندن سے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دی ٹائمز کی کرسٹینا لیمب کو بھی پاکستان کا ویزا جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ سی این این،اسکائی نیوز، بی بی سی، آئی ٹی وی کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
دستاویز کے مطابق دی ٹیلی گراف، چینل 4 نیوزکی ٹیمیں بھی عام انتخابات 2024 کی کوریج کریں گی۔