سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

0 129

ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق سبی کے جناح روڈ پر دھماکا اُس وقت ہوا جب پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی شہر سے گزر رہی تھی۔

ایم ایس سول اسپتال سبی نے بتایاکہ سبی دھماکےمیں زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما نذیر اچکزئی کا کہنا تھاکہ سبی میں دھماکے میں 3کارکن شہید اور کئی افراد زخمی ہیں،، ریلی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار صدام ترین کی تھی۔

دوسری جانب سے حالات کے پیشں نظر سبی اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ایس سبی اسپتال کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ریلی پر دھماکے کا نوٹس لے لیا، ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.