26 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہیدکرنےکے بعد بھی صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار

0 217

 

غزہ میں 26 ہزار  سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد بھی صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار  ہے۔

 

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ صیہونی حکومت غزہ پٹی سےاپنی فوج نہیں نکالےگا، تمام مقاصد حاصل ہونے تک جنگ ختم نہیں ہوگی۔

 

نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ صیہونی حکومت ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرےگا، حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ سےدوبارہ خطرہ نہ ہونا ہمارے مقاصد ہیں۔

 

خیال رہےکہ صیہونی فوج کی جانب سےغزہ پٹی میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 114 فلسطینی شہید اور 249 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ غزہ پٹی پر7 اکتوبر سے جاری  صیہونی بمباری میں 26 ہزار 751 فلسطینی شہری شہید ہوئے جب کہ 65 ہزار 636 زخمی ہوچکے ہیں۔

 

مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کا وحشیانہ قتل عام جاری ہے، صیہونی فوجی طبی عملےکے بھیس میں اسپتال میں گھس گئے اور فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

 

دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کی امریکی کوششوں پر حماس کا کہنا ہےکہ مجوزہ تجاویز کی قبولیت صیہونی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔

 

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہےکہ حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز  پر بات کے لیے تیار ہے۔

 

اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہےکہ ہم اپنےقیدیوں کی رہائی کے لیے ضمانت چاہتےہیں کہ صیہونی حکومت دوبارہ گرفتار نہ کرے۔

 

اسماعیل ہنیہ نے کہا ہےکہ دنیا کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے بدسلوکی، قتل عام اور جنگی جرائم  روکنےکے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.