غزہ میں لاکھوں افراد وبائی امراض میں مبتلا

0 240

پریس ذرائع نے فلسطینی پناہ گزینوں میں مختلف طرح کی بیماریاں پھیلنے اور اس علاقے میں نہایت المناک صورت حال پیدا ہونے کی خبر دی ہے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا ہے جبکہ پناہ گزینوں کی بڑھتی تعداد، مناسب رہائش کے فقدان، غذائی اشیا کی قلت اور طبی سہولیات نہ ہونے کی بنا پر انسانی المیہ روز بروز بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے غزہ کے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کی صورت حال کو انتہائی ناگفتہ بہ قرار دیا اور جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی۔

روئیٹرز نیوز ایجنسی نے غزہ کے نہتے اور مظلوم عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے بیان کے حصوں کو نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی صورت حال نہایت ابتر ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.