مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نام لیے بغیر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیلنج کا جواب دے دیا، نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے، راجن پور میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔
انہوں نےراجن پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سیلاب آیا توراجن پور کے عوام کی خدمت کےلیے آیا تھا، سیلاب سےاتنی تباہی پہلی کبھی نہیں دیکھی تھی، سیلاب سےاتنی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، آج کوئی احسان جتانے نہیں آیا۔
انہوں نے بلاول کا نام لیے بغیر کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کا دوسرے صوبے کے کسی بھی اسپتال سے موازنہ کرلیں، فیصلہ ہوجائے گا۔
انہوں نےپی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ چار سال جادو ٹونے میں لگے رہے کوئی کام نہیں کیا، اس علاقے کا سابق وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کو لاہور بناسکتا تھا مگر اس نے نہیں بنایا۔