اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا فیصلہ

0 81

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے،نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔

نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہےکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائےگا،بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔

اسٹیٹ بینک ذرائع نے بتایا ہےکہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.