مشہور امریکی بیس بال کھلاڑی جیکی رابنسن کا مجسمہ پارک سے چوری
امریکی بیس بال کھلاڑی جیکی رابنسن کا مجسمہ ریاست کنساس کے شہر وچیتا کے ایک پارک میں نصب کیا گیا تھا، یہ مجسمہ کانسی کا تھا جسے چور ٹخنوں سے کاٹ کر ساتھ لے گئے جبکہ مجسمے کے جوتے اسی مقام پر رہ گئے۔
وچیتا پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہمارا معاشرہ تباہ ہو چکا ہے، مشہور بیس بال کھلاڑی کا مجسمہ رات کے وقت چوری ہوگیا ہے، ان افراد کی حرکتوں سے مایوسی ہوئی ۔
جن کے پاس قانون ہاتھ میں لینے اور مجسمہ چوری کرنے کی جرات تھی، یہ ایک پارک ہے جہاں بچے اور فیملیاں آتے ہیں،پولیس نے اعلان کیا کہ مجسمہ چوری کرنے والے کی اطلاع دینے والوں کو نقدی انعام فراہم کی جائے گی۔