دھند میں کمی، آج ملک کے کسی ائیرپورٹ سے کوئی ایک پرواز بھی منسوخ نہیں

0 83

کئی ہفتوں سے چھائی دھند چھٹ جانے سے ملک میں فلائٹ آپریشن تقریباً معمول پر آگیا ہے تاہم پشاور اور ملتان ائیرپورٹس کی پی آئی اے کی تین پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر اتار لیا گیا۔

اسی وجہ سے شارجہ، دبئی سے پشاور کی پروازوں پی کے 258 ، پی کے 284 کی اسلام آباد جب کہ پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 کو لاہور اتارا گیا۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت کسی ائیرپورٹ سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی،تمام پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہوئیں، ملک کے تمام ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی بھی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔،۔

ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔

بلوچستان میں چمن،کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بھی بارشیں ہورہی ہیں، لوئردیر،غذر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں بوندا باندی متوقع ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی،کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.