ریلی یا جلسے میں ہتھیار ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائیگا،ڈی آئی جی ویسٹ کراچی

0 87

ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کی ریلی یا جلسے میں ہتھیار ہوئے تو سخت ایکشن لیا جائےگا، سیاسی جماعتوں کو رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اگر کسی بھی ریلی یا جلسے میں ہتھیار دیکھا گیا تو مؤثر ایکشن لیں گے، کسی بھی سیاسی جماعت کو اسلحے کی نمائش یا اسےلے کر چلنے کی اجازت نہیں۔

جو قانونی ایکشن بنتا ہے وہ ہوگا، ریاست کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں، جو بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اسے کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔

کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی،اس موقع صحافی نے سوال کیا کہ کیا ڈاکٹر عاصم کو مقدمے میں نامزد کریں گے؟ اس پر عاصم قائم خانی نے کہا کہ ہم معاملے کی انکوائری کررہے ہیں۔

میرٹ پر مقدمہ درج کریں گے، فائرنگ تو ہوئی ہے مگر کس طرف سے ہوئی ہے، ہر پہلو کا جائزہ لیں گے، اس پہلو کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا کسی ریلی کو دوسرے کے دفتر کے سامنے سے گزرنا چاہیےتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.