عوام نے ہمیشہ ہمیں ووٹ دیا، کون سی مخلوق ووٹ غائب کرتی ہے،اختر مینگل

0 72

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے الیکشن میں ہمیشہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا، معلوم نہیں ووٹ کون سی مخلوق غائب کرتی ہے۔

انہوں نےکوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار چار حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہوں،کوئٹہ اور قلات سے الیکشن اسمبلی میں جانےکےلیےنہیں لڑرہا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنےکا مقصد یہ بتانا ہےکہ بلوچستان میں بسنے والوں کی وارث بی این پی ہے، کاغذات نامزدگی مسترد کرانےکیلئے ہمارےمخالفین سپریم کورٹ تک گئے، آج آپ لوگوں نے 8 فروری سے پہلےہی اپنا فیصلہ دےدیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.