پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو ہماری ترجیح صرف معیشت، معیشت اور معیشت ہو گی۔
سادہ اکثریت ملی اور پھر کوئی سازش نہ ہوئی تو بغیر کسی دباؤ کے کام کریں گے، مسلم لیگ ن نے منشور میں ایسا کوئی ہدف نہیں دیا جس پر عمل نہ ہو سکے۔
مہنگائی کی شرح 22 ماہ کے اندر اندر دس فیصد سے کم کر دیں گے، ڈالر کی قدر 250 روپے کے قریب ہونی چاہیے، صوبائی حکومتیں چاہیں تو اپنے بجٹ سے صارفین کو مفت بجلی دے سکتی ہیں۔
بلاول کی مسلم لیگ ن پر تنقید کے حوالے سے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاول میرے بیٹے جیسے ہیں، بلاول مجھے پارلیمنٹ میں ڈار انکل کہتے تھے۔
بلاول کو ڈر ہے کہ اگر ہم کامیاب ہو گئے تو انہیں اگلے 15، 20 سال تک موقع نہیں ملے گا۔