گلگت بلتستان،گندم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال جاری

0 83

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، شٹرڈاؤن ہڑتال کا چوتھاا روز ہے، ہڑتال کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

گلگت میں احتجاجی دھرنوں کے باعث شاہراہ قراقرم گلگت پنڈی سیکشن اور گلگت ہنزہ سیکشن بند ہیں،اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔

ہنزہ اورغذر سے لوگ گلگت پہنچ کراتحادچوک پرگزشتہ رات سے جاری مرکزی دھرنے میں شامل ہوگئے ہیں، چیف کوآرڈی نیٹر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق آج عوامی ایکشن کمیٹی کے قافلے دیامر اور دیگر اضلاع سے گلگت پہنچ رہے ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال گندم کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی میں کمی کے خلاف اور 15 نکاتی مطالبات کےحق میں گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.